سانحہ کراچی کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے: پرویز رشید

Pervez Rashid

Pervez Rashid

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں صحافی جوہر مجید کی کتاب ”موٹر وے سے میٹرو تک” کی تقریب رونمائی میں شرکت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ سانحہ کراچی کی وجہ سے ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے۔

مجرموں اور ان کے سرپرستوں تک پہنچیں گے تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے۔ ہم نے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔

اگر کوئی غیر ملکی یا پاکستانی ہوا تو اسے بھی گریبان سے پکڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ملک کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ہر وقت کیچڑ اچھالنے کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

منفی سیاست کرنے والے دہشت گردی کو تقویت دیتے ہیں۔ ایسی سیاست کا فائدہ دہشت گردوں کو پہنچے گا۔ ایک سوال پر پرویز رشید نے کہا کہ احسن اقبال نے اقتصادی راہداری کے تینوں روٹس پر سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دی جس پر تحریک انصاف کے وفد، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے اعتماد کا اظہار کیا۔ اقتصادی راہداری منصوبہ خوشحالی اور ترقی کا سبب بنے گا۔

ایک اور سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں کیونکہ عدالت کے کام میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔