سانحہ کراچی میں ہمسایہ ملک ملوث ہے۔ پرامن کمیونٹی پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ زاہد محمود

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : سانحہ کراچی میں ہمسایہ ملک ملوث ہے۔ پر امن کمیونٹی پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔اسلام بے گناہ انسان کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر اور تمام مذاہب کو اپنے مسلک اور عقیدے پر رہتے ہوئے ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کرنا ہو گا۔ پاکستان دشمنوں کو اقتصادی راہداری منصوبہ برداشت نہیں ہو رہا۔

آپریشن ضرب عضب کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے دینی قوتیںاس کی حمایت کریںاسی میں ملک و ملت کی خیر خواہی ہے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جامع مسجد گول فیصل آباد میںجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوم کو کرنا چاہیئے۔

پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے میں مصروف عمل ہیںدینی قوتوں اور عوام کو مکمل تعاون کرنا چاہیئے اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارت کا چین کے ساتھ احتجا ج قابل مذمت ہے سانحہ کراچی پاکستان کی داخلی سا لمیت پر حملہ ہے اور یہ سانحہ ان قوتوں کی کاروائی ہے جو پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتی اور جن کو پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کا فروغ پاک چائنہ اقتصادی منصوبہ قبول نہیںمگر پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے پر عزم ہے۔