سانحہ گلشن اقبال: ایک اور خاتون جاں بحق، وزیر اعلیٰ تعزیت کیلئے ساہیوال پہنچ گئے

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور/ساہیوال (جیوڈیسک) گلشن اقبال پارک میں اتوار کے روز ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی کل تعداد 75 ہو گئی ہے۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ساہیوال کے نواحی گاؤں چھیاسی، سکس آر میں لاہور دھماکے میں جاں بحق ہونے والی خاتون سکینہ بی بی اور دو سالہ بچی جویریہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر ورثاء کو دس، دس لاکھ روپے کے امدادی چیک بھی دیئے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے سکینہ بی بی کی بیٹی کو ملازمت دینے کا اعلان بھی کیا۔