کراچی یونائیٹڈ فٹبال لیگ’ ماری پور’ملیر اور بلدیہ یوتھ اکیڈمیز کی کامیابی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی یونائیٹڈ یوتھ فٹبال لیگ میں ماری پور’ملیر اور بلدیہ یوتھ اکیڈمی نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر تین تین قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے۔ کے یو فٹبال فائونڈیشن کے زیر اہتمام ماری پور فٹبال اسٹیڈیم میں ماری پور یوتھ نے منگھوپیر یوتھ کو دو گول کی شکست سے دوچار کیا۔

فاتح ٹیم کے گول 21 ویں منٹ میں جاسم اور 54 ویں منٹ میں شاکر نے اسکور کئے۔ دوسرا میچ کے یو اسٹیڈیم کلفٹن میں ملیر یوتھ اکیڈمی اور شیریں جناح یوتھ اکیڈمی کے مابین کھیلا گیا جسے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد ملیر یوتھ نے 4 گول سے جیت لیا۔ وقفہ تک فاتح ٹیم کو تین گول کی برتری حاصل تھی یہ گول اخلاص نے 9 ویں منٹ’ جنید نے 12 ویں منٹ اور وقاص نے 25 ویں منٹ میں اسکور کئے جبکہ چوتھا اور آخری گول کھیل کے دوسرے ہاف میں وقاص نے 40 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ تیسرا میچ بلدیہ فٹبال اسٹیڈیم میں لیاری یوتھ اکیڈمی اور بلدیہ یوتھ اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا جو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلدیہ یوتھ اکیڈمی نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔

فاتح ٹیم کے دونوں گول جنید نے 35 ویں اور 43 ویں منٹ میں اسکور کئے لیاری اکیڈمی کا واحد گول نبیل نے47 ویں منٹمیں اسکور کیا ان میچز کو سلیم فیض’ نصیر الدین اور سلیم حسین نے دل مراد’دوست محمد’ عارف علی’ افضل اور محمد علی کی معاونت سے سپروائز کیا میچ کمشنر کے فرائض شوکت شہکی اور امجد علی نے انجام دیئے۔