کراچی یونائیٹڈ فٹبال لیگ،ماری پور یوتھ نے بلدیہ یوتھ اکیڈمی کو ہرا دیا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے یو فٹبال فائونڈیشن کے زیر اہتمام کراچی یونائیٹڈ فٹبال لیگ میں ماری پور یوتھ اکیڈمی نے بلدیہ یوتھ اکیڈمی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر اپنے کھاتہ میں مزید تین پوائنٹ کا اضافہ کر لیا۔ ماری پور فٹبال گرائونڈ میں ہونے والا یہ مقابلہ وقفہ تجک ایک ایک گول سے برابر تھا۔25 ویں منٹ میں ماعری پور کے شاکر کی جانب سے کیا جانا والا گول بلدیہ اکیڈمی کے امین نے34 ویں منٹ میں برابر کر دیا۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے سخت جدوجہد کی لیکن کامیابی اس وقت ماری پور کا مقدر بنی جب الہیٰ بخش نے 55 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ماری پور کی جیت کی بنیاد رکھی۔ اولڈ گولیمار فٹبال گرائونڈ میں دوسرا میچ ماری پور یوتھ اور اولڈ گولیمار کے درمیان ایک ایک گول سے برابر رہا اولڈ گولیمار کا گول اسد حسن علی نے 30 ویں منٹ میں بنایا جسے کاوش نے 32 ویں منٹ میں برابر کر دیا۔

تیسرا میچ کے یو اسٹیڈیم کلفٹن میں شیریں جناح اور منگھوپیر یتھ کے مابین کھیلا گیا جو ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہوا شیریاں جناح کی جانب سے دانش نے 47 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جسے مرتضیٰ نے ایک عمدہ کوشش کے ذریعے 52 ویں منٹ میں برابر کر دیا ان میچز کو داد رحمن،جاوید اقبال اور نصیر الدین نے محمد علی،سلیم حسین،عابر عمران،فخر الدین،دوست محمد اور سلیم فیض کی معاونت سے سپروائز کیا میچ کمشنر کے فرائض امجد علی،شوکت شہکی اور عبدالغفور نے انجام دیئے۔