کراچی یونائیٹڈ یوتھ فٹبال لیگ، اولڈ گولیمار اکیڈمی نے اورنگی ٹائون کو آئوٹ کلاس کر دیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی یونائیٹڈ فٹبال فائونڈیشن کے زیر اہتمام کراچی یونائیٹڈ یوتھ فٹبال لیگ میں اولڈ گولیمار فٹبال اکیڈمی فٹبال گرائونڈ میں میزبان اولڈ گولیمار نے اورنگی ٹائون اکیڈمی کے خلاف1-4 کی جیت رقم کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے عمدہ کھیل سے حریف ٹیم کو آئوٹ کلاس کر دیا۔

خصوصی طور پر گذشتہ سال کے ٹاپ اسکور عبدالستار نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بہترین گول اسکور کئے۔تفصیلات کے مطابق وقفہ تک اولڈ گولیمار کو دو گول کی سبقت حاصل تھییہ گول بلاول نے 30 ویں اور فہد نے 52 ویں منٹ میں اسکور کئے وقفہ کے بعد اورنگی ٹائون اکیڈمی فاتح ٹیم کے تابڑ توڑ حملوں کی تاب نہ لاسکی اور اس موقع سے فائدہ اٹھاکر اسٹار اسٹرائیکر عبدالستار نے 65 ویں اور 70 ویں منٹ میں لگاتار دو گول اسکور کرکے حریف ٹیم کی کمر توڑ دی۔ اورنگی تائون اکیڈمی کا واحد گول 25 ویں منٹ مین شہباز نے اسکور کیا دوسرا میچ بلدیہ اسٹیڈیم میں شیریں جناح اکیڈمی اور بلدیہ ٹائون اکیڈمی کے مابین کھیلا گیا جو کھیل کے اختتام تک ایک ایک گول سے برابر رہا۔

20 ویں منٹ میں شیریں جناح اکیڈمی کی جانب سے دانش نے اپنی ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی جسے بلدیہ ٹائون کے بابر نے27 ویں منٹ میں برابر کر دیا مہمان خصوصی سیکریٹری ایس ایف اے رحیم بخش نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے ذریعہ امن،بھائی چارہ اور یکجہتی کی فضا قائم کریں اور اپنے عمل سے ثابت کریں کہ ہم سب ایک ہیں کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں تاکہ شہر میں ایک بہتر سوچ ترقی پائے۔