کراچی یونائیٹڈ یوتھ فٹبال لیگ 2016 ‘افتتاحی میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی یونائیٹڈ یوتھ فٹبال لیگ 2016 افتتاحی تقریب کا انعقاد بلدیہ سینٹر فٹبال اکیڈمی گرائونڈ پر ہوا جس کے مہمان خصوصی چیف کوچ ارشد جمال تھے افتتاحی میچ سے قبل چیف کوچ ارشد جمال نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد گراس روٹ لیول سے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرکے فروغ فٹبال میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے تاکہ کھیلوں کی سطح پر امن’ بھائی چارہ’ ڈسپلن’ اسپورٹس مین اسپرٹ اور ہم سب ایک ہیں کا جذبہ کھلاڑیوں میں بیدار ہو۔

چیف کوچ نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے صاف و شفاف کھیل اور عمدہ کارکردگی کے ذریعہ شائقین کو صحت مند تفریح فراہم کریں’ ارشد جمال نے مزید کہا کہ ہم آتھوں سینٹر کی ٹیموں کو مکمل کٹس’ اعلیٰ کوالٹی کی فٹبال’ میچ کے بعد ریفرشمنٹ اور کنوینس الائونس اداکریں گے تمام میچز ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر آٹھوں فٹبال اکیڈمیز کے گرائونڈ پر ہونگے بعد ازاں چیف کوچ ارشد جمال نے لیگ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر کراچی یونائیٹڈ عمران علی’ سیف گیمز فٹبال گولڈ میڈلسٹ انٹرنیشنل کھلاڑی محمد شہزاد’ سیکریٹری کراچی یونائیٹڈ ریاض احمد اور ایس ایف ایف کے سیکریٹری رحیم بخش بھی موجود تھے۔

افتتاح میچ میں بلدیہ یوتھ سینٹر اور منگھوپیر یوتھ سینٹر کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا بلدیہ کے جنید نے21 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جسے منگھوپیر سینٹر کے ریاض نے 30 ویں منٹ میں برابر کر دیا دوسرا میچ ماری پور یوتھ سینٹر اور شیریں جناح سینٹر کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا ریفری عبدالکریم’ بخت زادہ اور سلیم حسین تھے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض انور علی نے انجام دیئے۔