کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

Edhi

Edhi

کراچی (جیوڈیسک) ملیر سعود آباد کے علاقے میں ڈگری کالج کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ سے اسلام الدین جاں بحق ہو گیا جبکہ کامران نامی شخص زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ جن کی تلاش کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔