کراچی : میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق میمن گوٹھ کے سومار گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم کے 2 خول قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔