کراچی : نارتھ کراچی میں نامعلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

Ambulance

Ambulance

کراچی (جیوڈیسک) نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم میں حیدر مارکیٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائکل وار ملزمان کی کار پر فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کی شناخت طاہر، نرمین اور غزالہ کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاہمت کرنے پر پیش آیا ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ادھر شاہ فیصل انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کر کے قتل کی واردات میں ملوث ملزم وقاص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ ملکر دکاندار کو قتل کیا تھا۔ ملزمان بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔