کراچی میں ہونے والے عرس نورانی کے دن سے انجمن طلبہ اسلام عشرہ امام نورانی کا آغاز کریگی، عبدالسلام اعوان

Anjuman Talaba Isam

Anjuman Talaba Isam

کراچی : انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم عبدلاسلام اعوان نے کہا ہے کہ امام انقلاب امام شاہ احمد نورانی صدیقی انجمن طلبہ اسلام کے روحانی و شرعی قائد اور امام ہیں اور انجمن کے طلبہ اور رفقاء امام نورانی کو وقت کا مجدد اور امام تسلیم کرتے ہیں، انجمن کے طلبہ کے لئے یہ بات قابل فخڑ ہے کہ امام نورانی ان کے پیشوہ اور مسیحا ہیں۔

انجمن طلبہ اسلام جمعیت علماء پاکستان کی طلبہ جماعت اور نفاذ نظام مصطفیۖ کے لئے جمعیت کے شانہ بشانہ کام کرتی ہے، کراچی میں منعقدہ قائدین کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم عبدلاسلام اعوان نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے عرس نورانی کے دن سے انجمن طلبہ اسلام عشرہ امام نورانی کا آغاز کریگی۔

عرس میں انجمن کے طلبہ کی جانب سے استقبالیہ اور امام نورانی انفارمیشن کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ صوبہ سندھ کی کابینہ کے اہم ذمہ داران دورہ سندھ مکمل کر کے آج کراچی پہنچیں گے،گھوٹکی سے شروع ہونے وا؛ا دورے میں سندھ بھر کے چھبیس اضلاع اور چالیس سے زائد تحصیل کا دورہ کیا گیا جہاں مختلف تربیتی نشستوں اور کانفرنسز سے انجمن طلبہ اسلام کے قائدین نے خطاب کیا۔

اس دورے سے سندھ بھر کے طلبہ میں رابطوں کی بحالی اور کشمیر کاز کے حوالے سے طلبہ کو ذہنی و فکری طور پر تیار کیا گیا، مختلف شہروں میں احتجاج و بھارتی پرچم بھی نثر آتش کیے گئے اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ کشمیر کی آزادی تک بھارت سے کسی قسم کا دوستی کا قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انجمن طلبہ اسلام کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ کراچی ڈویژن کی جانب سے گلشن ٹائون میں امام نورانی سیمینار کل ناماز مغرب او ر انجمن طلبہ اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس کل بعد نماز عشاء جامعہ غوثیہ پرانی سبزی منڈی میں ہوگا، اور عرس امام نورانی کے دن سے پورے پاکستان میں عشرہ امام نورانی کا آغاز کیا جائے گا۔