کراچی میں گاڑی کے شیشے کالے رکھنے پر پی ٹی آئی رہنما گرفتار

Black Glass Vehicle

Black Glass Vehicle

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عنایت اللہ خٹک کو گاڑی کے شیشے کالے رکھنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے رات گئے کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ سے تحریک انصاف کے رہنما عنایت اللہ خٹک کو گاڑی کے کالے شیشے رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

پولیس نے تحریک انصاف ملیر کے صدرعنایت اللہ خٹک کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔