کراچی: ڈیفنس میں دو گاڑیاں ٹکرانے کے باعث 2 افراد ہلاک 5 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ون وے روڈ پر مخالف سمت میں آنے والی دو گاڑیاں ٹکرانے کے باعث 2 افراد ہلاک 5 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 8 میں معین خان اکیڈمی کے قریب تیز رفتار ڈبل کیبن اور کار میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

حادثہ ون وے روڈ پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میں سے ایک گاڑی غلط سمت سے آرہی تھی۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جہاں ان کی شناخت 25 سالہ شمعون اور حماد جاں بحق جبکہ زخمیوں میں سے 3 کی شناخت سیف، شاہد اور مقیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔