کراچی والنٹیئر ویلفیئر کے تحت ملیر کے مختلف گوٹھوں میں چکن گونیا آگاہی واک کا انعقاد

Walk

Walk

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن نے چکن گونیا مرض سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ضلع ملیر اور کورنگی کے مختلف گوٹھوں اور شہری علاقوں میں چکن گونیا مرض سے آگاہی اور احتیاطی تدابیر پر مشتمل بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔

ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رشید زمان نے کہا ہے کہ عوام کو صحت مند زندگی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے مرض سے آگاہی کے ذریعے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کی جدو جہد کررہے ہیں اور ہمیشہ یہ جدو جہد عوام کاز کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ملیر میں چکن گونیا سے عوامی شعور کی بیداری کے لئے ضلع ملیر اور کورنگی کے مختلف گوٹھوں اور شہری علاقوں میں کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چکن گونیا آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا واک کی قیادت ڈاکٹر حنیف اللہ ، ،ڈاکٹر افسر سعید،ڈاکٹر صاحبزادہ ،ڈاکٹر نیلو فر ،ڈاکٹر عظمیٰ رانی ،حارث صوابی ،سہیل اختر اور دیگر نے کی۔

اس موقع پر مقررین نے عوام سے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اس پر عمل کیا جائے مرض سے متعلق مکمل آگاہی حاصل کی جائے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے تاکہ مرض سے محفوظ رہا جاسکے اس موقع پر عوام نے کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی کاوشوں کی تعریف کی اور مرض سے آگاہی کے حوالے سے مہم میں ساتھ دینے کا یقین دلایا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری