کراچی: گلبہار میں پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکیں سراپا احتجاج، سڑک ٹریفک کیلئے بند

Protest

Protest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلبہار میں پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکیں سراپا احتجاج، مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر اسے ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

گلبہار کے مکیں پانی کی عدم فراہمی پر مشتعل ہو کر گھروں سے باہر نکل کر سڑک پر آگئے۔ ٹائر اور لکڑی جلا کر سڑک بند کر دی جس کے باعث ناظم آباد سے لسبیلہ آنے والی ٹریفک معطل ہوگئی اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے ان کے علاقے میں پانی نہیں آ رہا ہے جب تک پانی فراہم نہیں ہوگا ، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔