کراچی میں موسم آج بھی گرم، درجہ حرارت 41 ڈگری تک رہنے کا امکان

Temperature

Temperature

کراچی (جیوڈیسک) شدید گرمی سے خوفزدہ اہالیان کراچی کے لئے محکمہ موسمیات نے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ شہر میں درجہ حرارت گزشتہ روز سے دو ڈگری کم رہے گا اور اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج بھی گرمی پڑے گی تاہم درجہ حرارت گزشتہ روز سے دو ڈگری کمی سے 39 سے 41 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے مشرقی سندھ کے علاقوں میں بارش ہوگی،بالائی اور وسطی سندھ میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کل سے کراچی میں گرمی کی شدت کم ہونے لگے گی۔ جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، پڈعیدن اور نوابشاہ میں موسم گرم اور خشک رہے گا

جیکب اباد، لاڑکانہ، نوابشاہ اور پڈعیدن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی جبکہ زیریں سندھ میں گرمی کی شدت کم ہو گی جہاں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔