کراچی والینٹیئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت مفت طبی کیمپ 20 ستمبر کو لگا یا جائیگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی والینٹیئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری ڈاکٹر حنیف اللہ کے مطابق ایسوسی ایشن کے تحت 20 ستمبر 2016ء بروز منگل صبح 10 بجے زمان میڈیکل سینٹر اسپتال چورنگی لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود کراچی محمد ادریس، انسانی حقوق کے نامور سماجی رہنما جنرل سیکریٹری سائبان حیدر علی حیدر اور ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ ملیر جمال ناصر کریں گے۔

جبکہ صدر ڈاکٹر عمران نذیر احمد اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رشید زمان بھی موجود ہوں گے۔ مفت طبی کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے رعایتی ٹیسٹ کی بھی سہولیات میسر ہوں گی۔

جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر