کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن نے چکن گونیا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر مہم کا آغاز کر دیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ضلع ملیر کے دیہی علاقوں میں پھیلنے والی پر اسرا بیماری سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے آگاہی مہم اور احتیاطی تدابیر سے عوامی شعور کو بیدار کرنے کی مہم کا آغاز کردیا۔

ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رشید زمان نے کہاکہ مرض سے آگاہی اور عوامی شعور کی بیداری کے لئے ملیر کے دیہی علاقوں میں کیمپ اور ڈور ٹو ڈو عوامی رابطہ مہم کے زریعے مرض سے بچائو کو یقینی بنا یا جائیگا ڈاکٹر رشید زمان نے سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ ملیر کے دیہی علاقوں میں چکن گونیا سے پھیلنے والی بیماری سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

ملیر کے دیہی علاقوں میں ہسپتالوں کو فعال بنا یا جائے اور ادویات اور دیگر مشنری فراہم کرنے کے ساتھ طبی ماہرین کی ٹیم بھیجی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلتھ ورکرز اور ایسوسی ایشن کے رضا کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر رشید زمان نے کہاکہ ورکرز عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں اور مرض کے پھیلائو کی روک تھام کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔

اس موقع پر کراچی والنٹیئر ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری ڈاکٹر حنیف اللہ نے ملیر میں پھیلنے والی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرض کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت سندھ ،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سماجی تنظیمیں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر