انہدام جنت البقیع کسی عاشورے سے کم نہیں۔ مولانا نجف علی عابدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام یوم انہدام جنت البقیع کی مجلس اعزا ء امام بارگاہ جے ون کورنگی نمبر 5میں منعقد ہوئی جس سے مولانا سید نجف علی عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم انہدام جنت البقیع کسی عاشور سے کم نہیں 1925ء کے دور ِ مدینہ میں جنت البقیع کو مسمار کیا گیا۔

یہ اُمت مسلمہ کے لئے منہ پر تماچہ تھا اس جنت البقیع میں 5معصومین کے علاوہ صاحبہ اکرام رسول کے مقدس مزارات ہیںتمام مسلمانوں کو چاہیے کہ سعودی حکمرانوں کے لئے سراپا احتجاج بن جائیں اس موقع پر چیئر مین حیدر رضوی نے کہاکہ آج کا دن تاریخ اسلام کا وہ سیاہ ترین دن ہے۔

اُمت مسلمہ کی خاموشی سے آج دشمنان اسلام کو اتنی جرات اور ہمت بخشی کہ نوبت کربلا بغداد شریف ،مکہ ،شام کے مقدس مقامات سے لیکر اب فلسطین مظالم تک آن پہنچے ہیں اب حکمرانوں کو چاہیئے کہ جنت البقیع میں مزارات کی از سر نو تعمیر کی جائیں آخری میں سیدہ صالح تقوی،حسن کاظمی ،نواب جارچوی اور دیگر شہداء ملت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Majlis Hyder Welfeare

Majlis Hyder Welfeare