کراچی میں ہوا کا کم دبائو بارش کا سبب بن سکتا ہے،محکمہ موسمیات

Karachi Rain

Karachi Rain

کراچی (جیوڈیسک) بادلوں نے ڈیرا ڈال لیا ہے اور شہریوں کوکئی روز سے جاری شدید گرمی سے کچھ وقت کے لئے چھٹکارا ملسکتاہے،محکمہ موسمیات نے بھی کراچی میں بارش ہونے کا دعویٰ کیا ہے، کہتے ہیں ہوا کا کم دبائو بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

کراچی کے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے گرمی سے چھٹکارے اور بارش کی نوید سنائی ہے، شہر میں بادل ڈیرے ڈال رہے ہیں اورکئی روز سے ریکارڈ توڑ گرمی سے کچھ وقت کے لئے شہریوں کو سکون ملا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی میدانی علاقوں سے چلنے والی گرم ہوائیں آخر کار تھم گئی ہیں۔

اب چل رہی ہیں کراچی میں شمال مغربی علاقوں سے ہوائیں، جس کی بدولت گرمی کا چڑھا ہوا پارہ بھی نیچے آگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل اور پرسو تیز گرد آلود ہوائوں کے ساتھ، ہلکی پھلکی بارش کا امکان بھی ہے۔