کراچی : نگلیریا نے پھر سر اٹھا لیا، 30 سالہ نوجوان ہلاک

Naegleria

Naegleria

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ صحت کے مطابق نیگلیریا سے متاثرہ 30 سالہ نوجوان محمد زاہد کو ایک ہفتے قبل کراچی کے نجی اسپتال میں لایا گیا تھا جہاں آج اس کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق یہ رواں برس نیگلیریا سے پہلی ہلاکت ہے۔ نگلیریا سے ہلاکت کے بعد حکومت سندھ نے مختلف محکموں کے نمائندوں کی نیگلیریا سے روک تھام کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

جنہیں کراچی میں فراہمی آب کے دوران پانی میں کلورین کی مقدار کو یقینی بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔