کراچی چڑیا گھر میں فوڈ اسٹریٹ کے ٹینڈر کا انٹی کرپشن کے ساتھ ساتھ صوبائی متحسب اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

Karachi Zoo

Karachi Zoo

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر میں فوڈ اسٹریٹ کے ٹینڈر کا انٹی کرپشن کے ساتھ ساتھ صوبائی متحسب اعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔ انٹی کرپشن نے کاروائی کیلئے چیف سیکریٹری سندھ سے اجازت طلب کرنے کے لئے کاموں کا آغاز کر دیا۔

کراچی چڑیا گھر میں فوڈ اسٹریٹ کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ سی ایس ینڈ آر نے 9 فروری کو ٹینڈر طلب کئے تھے اور من پسند ٹھیکداروں کو ٹھیکہ دینے کیلئے محض 2ٹھیکداروں کی شرکت کو یقینی بنا کر ٹینڈر کو غیر شفاف بنا دیا تھا ۔جس پر ٹینڈر میں شرکت کے خواہش مند دوسرے ٹھیکداروں نے نیب ،انٹی کرپشن کے ساتھ ساتھ صوبائی متحسب اعلیٰ نے سے رابطہ کیا تھا جس پر صوبائی متحسب اعلیٰ نے 31مارچ 2016ء کی تاریخ میں ایک نوٹس 4100جاری کیا جس میں ٹینڈر من پسند ٹھیکدار کو دینے کا نوٹس لیتے ہوئے 18اپریل کو تمام تر تفصیلات طلب کرنے کے ساتھ کاروائی کا آغاز کر دیا وہیں ذرائع کے مطابق انٹی کرپشن نے بھی کراچی چڑیا گھر کی فوڈ اسٹریٹ کا ٹھیکہ غیرشفاف طریقے سے دینے اور اونے پونے میں مند پسند ٹھیکداروں کو ٹھیکہ دینے پر دیگر ٹھیکداروں کی درخواست پر کاروائی کرنے کا فیصلہ کیااور 18 سے 19 گریڈ کے افسران کے ملوث ہونے پر کاروائی کیلئے چیف سیکریٹری سندھ سے اجازت طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹی کرپشن نے محکمہ سی ایس اینڈ آر کے افسران کے اثاثے اور محکمے میں ہونے والی مزید بد عنوانیوں کی بھی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہے۔