کراچی چڑیا گھر میں 5 کروڑ کا گیٹ انٹری کا ٹھیکہ ختم

Karachi Zoo

Karachi Zoo

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر میں 5 کروڑ کا گیٹ انٹری کا ٹھیکہ ختم، ٹھکیدار بلیک لسٹ کر دیا گیا۔ نیا ٹھیکہ 2 کروڑ 11 لاکھ کا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 15 جون کو کراچی چڑیا گھر میں ہونیوالے ٹھیکوں میں چڑیا گھر کے داخلی گیٹ فیس کا ٹھیکہ ٹھیکدار وں مقابلے کے بعد 5 کروڑ میں گیا تھا۔

بعد ازاں ٹھیکدار نے 5 کروڑ کا ٹھیکہ لینے سے معذرت کرلی تھی جس پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ٹھیکدار کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ زر ضمانت 21 لاکھ روپے بھی ضبط کرلیا گیا اور بلدیہ عظمیٰ کراچی نے جمعہ کے روز دوبارہ ٹھیکہ کر کے گیٹ انٹری کا ٹھیکہ 2 کروڑ 11 لاکھ روپے سالانہ پر دے دیا ۔گیا جبکہ مالی سال 2015ء تا 2016ء کے لئے گیٹ انٹری کا ٹھیکہ ایک کروڑ 85 لاکھ کا گیا تھا۔

کراچی چڑیا گھر ہر سال بلدیہ عظمیٰ کراچی کے خزانے میں 15 فیصد زائد اضافے سے ریونیو جمع کررہا ہے جبکہ مالی سال 2015ء تا 2016ء میں بھی 88 اعشاریہ 8 فیصد سے زائد کا ریونیو جمع کر رہا تھا۔