کراچی چڑیا گھر کی حفاظت کے لئے رینجرز، پولیس اور سٹی وارڈن تعینات کئے جائیں گے

KARACHI ZOO

KARACHI ZOO

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر نے عید الفطر کی تعطیلات میں تفریح کے لئے چڑیا گھر آنے والے لاکھوں افراد خصوصاً خواتین اور بچوں کی حفاظتی انتظامات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی، کراچی چڑیا گھر کی حفاظت کے لئے رینجرز ،پولیس اور سٹی وارڈن تعینات کئے جائیں گے جبکہ مکائو ،ہرن اور مور کے نو مولود بچے ،کشتی رانی کراچی چڑیا گھر آنے والوں کی توجہ کا باعث بنیں گے ۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے تین دنوں اور ہفتہ اتوار کی تعطیل کے دوران لاکھوں افراد چڑیا گھر میں موجود رہیں گے۔

اس دوران سیکورٹی کے تمام تر حفاظتی انتظامات کو مکمل کرلیا ہے اور رینجرز ،پولیس کے اہلکار جہاں موجود رہیں گے وہیں سٹی وارڈن کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ کراچی چڑیا گھر میں 18سال بعد پیدا ہونے والے مکائو کے 2بچے ہرن اور مور کے بچوں کے ساتھ ہاتھی اور کشتی رانی لوگوں خصوصاً بچوں کے لئے توجہ کا مرکز بنیں گے۔

جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ورک آرڈر جاری کرنے کے باوجود سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور کے بعد تاحال کراچی چڑیا گھر ،سفاری پارک سمیت دیگر تفریحی گاہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی نہیں بنا سکی جبکہ کراچی چڑیا گھر کے دورے پر ایس ایس پی سائوتھ اور ایس بی شہلاقریشی نے بھی بلدیہ عظمیٰ کراچی کو کراچی چڑیا گھر میں حفاظتی انتظامات کے پیش نظر فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمرے لگا نے کے لئے تحریری رپورٹ پیش کرچکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔