کراچی : ذوالفقار مرزا کی پیشی، عدالت جانے والے راستے سیل

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت جانے والے راستے سیکورٹی خدشات کے باعث سیل کر دیئے گئے۔

رات گئے پولیس کی جانب سے اے ٹی سی کورٹ جانے والے راستوں پر کنٹینر رکھ دیئے گئے۔ آج ذوالفقار مرزا کی عدالت میں پیشی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے اشتعال انگیزی اور ہنگامی آرائی سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔