کرن جوہر کشیدہ تعلقات کے بعد پھر سلمان خان کے گن گانے لگے

Karan Johar and Salman Khan

Karan Johar and Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کامیاب ڈائریکٹر، پروڈیوسراور اسکرپٹ رائٹر کرن جوہر نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ہمیشہ سے ایک اعزاز رہا ہے۔

فلمساز کرن جوہر نے دبنگ سپر اسٹارسلمان خان کو پہلے اپنی فلم ’’شدھی‘‘ سے باہر کیا جس پرسلو میاں اتنے مشتعل ہوئے کہ انہوں نے ہر تقریب میں کرن جوہر پر طنز کے نشتر چلانا شروع کردیئے تاہم اب کرن جوہرسلمان خان کے گن گانے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کا کہنا تھا کہ سلمان خان بالی ووڈ کے بڑے اسٹار اور بہترین لوگوں میں سے ایک ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ہمیشہ سے اعزاز رہا ہے جب کہ ان کے ساتھ پہلی بار 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کچھ کچھ ہوتاہے‘‘ میں کام کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا میں بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اور فلمساز کرن جوہر میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔