شہداء کربلا کی یاد میں پیپلز پارٹی کے رہنماء آباد محمد قریشی کی رہائش گاہ پر نیاز و دعوت حلیم کا انعقاد

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق یوسی ناظم شاہ فیصل ٹائون آباد محمد قریشی کی رہائش گاہ شاہ فیصل کالونی میں شہداء کربلا کی یاد میں نیاز و دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا۔

دعوت حلیم میں پیپلز پارٹی کے رہنماء آصف خان ،احمد وسیم علوی،محمد نسیم خان ،سلیم الدین انصاری ، سید اطہر حسین ،معروف سماجی رہنماء عبدالقدیر شریف ،سابق یوسی ناظم ریاض احمد تبسم ،معروف مزدور رہنماء شاہ فخر عالم ،قمر نور ،ساتھی جمیل ،فضل احمد سمیت ممتاز سیاسی و سماجی رہنمائوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
میڈیا کوارڈینٹر