شہدائے کربلا کی یاد میں آشیانہ اعوان میں زکر نعت محفل کا انعقاد مہمان خصوصی معروف نعت خواں محمد افضل نوشاہی ہونگے

Haji Malik Amin Awan

Haji Malik Amin Awan

ویانا (اکرم باجوہ) اعوان ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر حاجی ملک امین اعوان نے پاکستان میڈیاجنگ ویانا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میںشہدائے کربلا کی یاد میںسالانہ زکر نعت محفل کا انعقاد 29 ستمبر بروز جمعہ شام 18 بجے آشیانہ اعوان گیارہ ڈسٹرکٹ میں کیا جائے گا۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ شہدائے کربلا کی یاد میں سالانہ زکر نعت محفل کے مہمان خصوصی پاکستان کے معروف نعت خواں الحاج محمد افضل نوشاہی ہونگے جو ویانا میں پہلی مرتبہ تشریف لا رہے ہیں اور ویانا میں پہلی زکر نعت محفل میں شرکت کریں گے۔

Mohammad Afzal

Mohammad Afzal

زکر نعت محفل میں مقامی نعت خوانان کو بھی شرکت کی دعوت دی گی ہے اور پاکستانی کمیونٹی کو زکر نعت محفل میں شرکت کی دعوت عام ہے اور افطاری کا بھی انتظام ہوگا۔

زکر نعت محفل کے احتتام پر لنگر حسینی مہمانوں کو پیش کیا جائے گا۔رابطہ(069912576080)
ایڈریس۔( Kasiseresdorfer Strasse 152 1110 Wien)