کرینہ کپور اب پاکستانی فلم میں نظر آئیں گی

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بین الاقوامی پروجیکٹ کرنے کے بعد اب کرینہ کپور خان بھی ایک اہم پروجیکٹ سائن کرنے والی ہیں۔

خبریں ہیں کہ کرینہ کپور نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے جس کے بعد ہو سکتا ہے کہ وہ پہلی بھارتی اداکارہ بن جائیں جنہوں نے کسی بھی پاکستانی فلم میں کام کیا ہو۔

کرینہ کپور نے نامور پاکستانی فلم ڈائریکٹر شعیب منصور کی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکارہ فلم کا معاہدے کے لئے اگلے ہفتے دبئی روانہ ہوں گی۔واضع رہے کہ کرینہ کپور کا فلمی کیرئیر ان دنوں سخت زبوں حالی کا شکار ہے۔

موصوفہ اب اکثر آئٹم نمبرز میں ہی نظر آتی ہیں۔ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں بھی کوئی خاص اداکاری کرنے میں ناکام رہی تھیں۔