کرینہ اب بھی ویسی ہی ہیں جیسی وہ اپنی پہلی فلم کے وقت تھیں، ارجن کپور

Arjun Kapoor

Arjun Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ کرینہ کی جب پہلی فلم ریلیز ہوئی تھی تو وہ اس وقت 15 برس کے تھے لیکن وہ آج بھی ویسی ہی ہیں جیسی پہلی فلم کے وقت تھیں۔

ممبئی میں اپنی نئی فلم ’’کی اور کا‘‘ کی تشہیر ی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارجن کپور نے کہا کہ وہ کرینہ کپور کو اس وقت سے جانتے ہیں جب ان کی پہلی فلم بھی ریلیز نہیں ہوئی تھی، جب کرینہ کی پہلی فلم ریلیز ہوئی تھی تو وہ اس وقت دسویں جماعت کے طالب علم تھے اور ان کی عمر 15 برس تھی لیکن کرینہ آج بھی ویسی ہی ہیں جیسی اس وقت تھیں۔ وہ اس وقت بھی ان کا مذاق اڑاتے تھے اور اب بھی اڑاتے ہیں۔

ارجن کپور نے کہا کہ کرینہ کپور ایک غیر معمولی اداکارہ اور ان کے مد مقابل کام کرنا شاندار ہے کیونکہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، انہوں نے کہا کہ فلم میں کردار کو اچھی طرح ادا کرنے کے لیے ساتھی اداکارکے ساتھ مطمعن ہونا ضروری ہے تاکہ کردار اچھی طرح ادا ہو سکے۔

واضح رہے کہ اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم میں بزنس وومن کا کردار نبھائیں گی جب کہ ان کے مد مقابل اداکارارجن کپورایک گھریلو شوہر بنیں گے جب کہ اس فلم میں امیتابھ بچن اورجیا بچن بھی ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔