کرشمہ کپور نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

Karisma Kapoor

Karisma Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر اور صنعت کار سنجے کپور کیخلاف مبینہ طور پر جہیز کے لیے ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا۔

کرشمہ اور ان کے شوہر شدید اختلافات کے بعد کافی عرصے سے الگ رہ رہے ہیں اور دونوں کے درمیان پہلے ہی طلاق اور بچوں کی حوالگی کے حوالے سے قانونی لڑائی جار ی ہے۔ کرشمہ کے وکیل نے رواں ہفتے ایف آئی آر درج کرانے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔

کرشمہ نے ایف آئی آر میں اپنے شوہر کیخلاف جہیز کی خاطر مبینہ گھریلو تشدد کی شکایت بھی کی۔ممبئی میں خار پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ہم آئندہ ہفتے سنجے اور ان کی والدہ سے پوچھ گچھ کریں گے۔کرشمہ نے ایف آئی آر میں سنجے کے علاوہ اپنی ساس رانی سریندر کپور کو بھی نامزد کیا ہے۔