کشمیر کونسل یورپ کی طرف سے نریندرا مودی کی یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر برسلز آمد پر احتجاجی مظاہرہ

Kashmir Council Protest

Kashmir Council Protest

برسلز (زاہد مصطفی اعوان) کشمیر کونسل یورپ کی طرف سے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی یورپی یونین کے ہیڈکوارٹر برسلز آمد پر احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک۔ اہم شخصیات اور سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک تفصیل کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کے دورہ برسلز کے موقع پر برسلز میں کشمیر کونسل یورپ کے صدر علی رضا سید کی طر ف سے شاندار مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔

مظاہرے میں ورلڈ کشمیردائس پورہ الائنس کنیڈا، کشمیر کمیٹی سویڈن، کشمیر یورپین الائنس ناروے، فری کشمیر آرگنائزیشن جرمنی، کشمیرسنٹر ہالینڈ، انٹرنیشنل کونسل فارہومن ڈی ویلپمنٹ ، کشمیرانفو، جے کے ایل یف بلجیم ودیگر تنظیموں کا تعاون حاصل تھا۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مودی کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔بعض پلے کارڈز پر ”مودی قاتل، مودی دہشت گرد اور مودی فاشسٹ کے الفاظ بھی تحریر تھے۔

علی رضاسید نے کہا کہ یہ مظاہرہ مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام اور بھارت کے اندررہنے والے تمام مظلوم طبقات سے یکجہتی کااظہارہے۔ یہ احتجاجی مظاہرہ برسلزمیں یورپی کمیشن اور یورپی کونسل کے دفاتر کے سامنے کیا گیا جہاں بھارتی وزیراعظم نے یورپی یونین کے حکام کے ساتھ مذاکرات کئے۔اس کا اہتمام کشمیرکونسل یورپ نے دیگر تنظیموں سے مل کرکیا۔

اس مظاہرے میں سابق وزیراعظم آزادکشمیربرسٹر سلطان محمودچوہدری نے بھی شرکت کی اور اپنے خطاب میں انھوں نے کہاکہ بھارت ایک عرصے سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کررہاہے۔بھارت میں حکومتی ظلم وجبرسے اقلیتیں بھی محفوظ نہیں۔ ہم بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔ کشمیریوں کی جدوجہدکو کوئی نہیں دبا سکتا۔

مظاہرے دیگر شرکاء میں سردارصدیق، میر شاہجہاں (انفوکشمیر)، ورلڈ کشمیرڈائس پورہ الائنس کے صدر چوہدری خالد محمودجوشی، کشمیری رہنماء حاجی خلیل، شیخ ماجد(پی ٹی آئی)، یورپ۔پاک فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز لوہسر اور جے کے ایل ایف کے مرزاشبیر، ناصر چوہان، شکیل گوہر، سوشلسٹ پارٹی کے عامر محبوب بھی شامل تھے۔