یوم کشمیر شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات، امیر احمد شیخ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے

Karachi

Karachi

کراچی : پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم کشمیر (بلدیہ کورنگی کپ) شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات آج مورخہ 22 فروری 2016ء بروز پیر دوپہر 12:30 (ساڑھے بارہ بجے دن) بمقام ڈی آئی جی ٹریفک آفس پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن پر منعقد ہوگی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریفک پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ یوم کشمیر شوٹنگ بال کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں اور شوٹنگ بال کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے اس موقع پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبہ خصوصاً شہر قائد میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف کو حسن کارکردگی ایوارڈ دیا جائیگا۔

جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر
رابطہ:۔ 03452354435