یوم کشمیر باسکٹ ٹورنامنٹ ہفتہ 11 فروری سے شروع ہوگا

Basketball

Basketball

کراچی : کراچی باسکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہفتہ 11 فروری آج 8 بجے شب آرام باغ باسکٹ بال فلڈ لٹ کورٹ برنس روڈ پر ہوگا۔

اس موقع پر سند ھ پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین سیدخالداحمدشاہ مہمان خصوصی ہونگے یہ اعلان ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان نے کیا ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اور لیگ کی بنیاد پر مقابلے ہونگے۔

گروپ اے میں باونس کلب ، آرام باغ کلب ، عسکری کلب اور کلفٹن کروسورکلب گروپ بی میں نشترکلب ، بہادرکلب ، ون یونٹ کلب اور کراچی کوٹس شامل ہیں۔

درین اثنا کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالناصر سے انکے خسرکے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور اللہ تعالی سے دعاکی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کر اور لواحقین کو صبر وجمیل عافرماآمین۔

سیکریٹری اطلاعات
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن
03003541517=03082220321