کشمیر میں اعلی تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں: زبیر حفیظ

Islami Jamiat Talaba Pakistan

Islami Jamiat Talaba Pakistan

لاہور (22 جون 2015ئ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا کہزلزلے کے دس سال گزرنے کے بعد بھی کشمیر کی متاثرہ زیادہ تر تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا بھی تک تعمیر نہ ہونا حکمرانوں کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

تعلیم پر خصوصی توجہ دینا صرف نعروں تک محدود ہے انہوںنے مزید کہا کے تعلیم پر صرف نعروںکی حد تک توجہ دی گئی دس سال گزرنے کے باوجود تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہے ،جس سے طلبہ و طالبات شدید مشکلات سے دوچار ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر کشمیر اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں آگے لے جانا ہے تو تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرنا ہوگا۔

نئے تعلیمی اداروں کے قیام کے دعوے ایفاء ہونا تو درکنار پرانے تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر سہولیات نہیں دی جاسکیں، بین الاقوامی اداروں کی جانب سے تعلیمی اداروں کے لئے بڑے پیمانے پر فنڈز دئیے گئے لیکن عمارتوں کا تاحال تعمیر نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔ آزاد حکومت مجاور نہ بنے عوام کی خادم بن کر تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرے۔