یوم یکجہتی کشمیر۔ فرانس میں ریپبلک کے مقام پر پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی انڈیا کے خلاف مظاہرہ کرے گی

Kashmir Solidarity Day

Kashmir Solidarity Day

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) یوم یکجہتی کشمیر۔ فرانس میں ریپبلک کے مقام پر پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی انڈیا کے خلاف مظاہرہ کرے گی۔ تفصیل کے مطابق مقبوضہ وادی میں انڈیا کی طر ف سے مقبوضہ وادی میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف فرانس کے دارالحکومت پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے۔

اس سے قبل یہ مظاہرہ ایفل ٹاور کے مقام پر کیا جاتا تھا لیکن امسال کشمیریوں کے ساتھ یوم یک جہتی کے لئے حکومت فرانس نے ریپبلک کے مقام پر اجازت نامہ جاری کیا ہے۔

حکومت فرانس نے اتوار 4فروری 1بجے سے 5بجے شام تک مظاہرہ کی اجازت دی گئی ہے۔احتجاجی مظاہرے میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی شرکت کریں گے۔