کشمیر میں اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں: زبیر حفیظ

Lahore

Lahore

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا کہ کشمیر میں اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں ، محدودوسائل اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے ذہین اور باصلاحیت طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم کشمیری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے، ٹیکنکل تعلیم اور تحقیق کے عمل کو مئوثر بنانے کے لئے نئی اور جدید جامعات کشمیر بھر میں قائم کی جائیں، آزاد کشمیر میں عام آدمی تک معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے مفت نصابی کتب فراہم کی جائیں۔

تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائی جائے اور تعلیمی اداروں میں سہولیات فراہم کی جائیں۔تعلیمی ادارے کھلے آسمان تلے لگائے جا رہے ہیں جوکہ آزاد حکومت کی ناکامی کی ایک واضح مثال ہے۔اسکولز اور کالجز کی عمارات غیر تسلی بخش ہیں جو کہ تعلیم کے شعبے سے حکومت کی سنجیدگی کی قلعی کھول رہی ہیں۔

سید امجد حسین بخاری
مرکزیسیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016