مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت میں آئے روز اضافہ عالمی برادری کے لیے چیلنج بنتی جا رہی ہے۔ راجہ زبیر اقبال کیانی

PML-N UK

PML-N UK

لوٹن (تیمور لون) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت میں آئے روز اضافہ عالمی برادری کے لیے چیلنج بنتی جا رہی ہے گزشتہ روز بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وجبر کی انتہاء کرتے ہوئے 17بے گناہ کشمیری جوانوں کو موت کے گھاٹ اتر دیا، ان کا قصور صرف انتا تھاکہ انھوں نے اپنے حق کیلئے آواز بلند کی تھی، بھارت افواج کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کی وجہ سے خطے کے حالات انتہائی تشویشناک ہوچکے ہیں جس کا جنوبی ایشیاء سمیت پوری دنیا پر انتہائی خطرناک اثر رونما ہو گا، اس لیے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے علمبردار تنظیموں کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر بھارتی اتنہاء پسندی کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق حق خودارادیت دلانے کیلئے عملی کردار ادا کرے تاکہ دنیا میں امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار راجہ زبیر اقبال کیانی صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر ، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ چوہدری جہانگیر ، راجا محمد ادریس سیکرٹری جنرل ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ، چوہدری عبدالرحمان آرائیں ن لیگ آزاد کشمیر نائب صدر برطانیہ ، راجا توصیف کیانی کو آرڈینٹر یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار نفیس اگہاروی ، راجا امجد فاروق ترجمان ، راجا نواز خاں ، طارق جمیل راجا، سردار محمد فاروق ، راجا ماسٹر نثار و دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا، انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اگر بھارتی چیرہ دستیوں کولگام دینے میں تاخیرعالمی امن کے حوالے سے خدشات بڑھارہی ہے بھارت کی مرکزی حکومت اوربالخصوص انتہاپسندبھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کوسختی سے کچلنے کی پالیسی اختیارکررکھی ہے مسئلہ کشمیرکاحل بھارتی ریاستی دہشت گردی ،جبراورظلم نہیں ہے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی ہوئی صورتحال خطہ کے لیے بہت بڑاخطرہ ہے۔

راجہ زبیر اقبال کیانی نے مزید کہاکہ بھارت کسی بھی صورت ظلم وجبر اور طاقت کے زور پر کشمیریوں کے آواز کو دبا نہیں سکتا اورنہ ہی کشمیری قوم اپنے شہداء کے خون کو رائیگاں جانے دے گی، بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق دے دینا چاہیے ورنہ بہت جلد بھارت کی تباہی پوری دنیا دیکھے گی۔