مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی پالیسی ہمیشہ جارحانہ رہی ہے: میر واعظ

Mirwaiz Umar Farooq

Mirwaiz Umar Farooq

سری نگر (جیوڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ اگر مودی مذاکرات کے ذریعے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے متمنی ہیں تو انہیں ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

نماز جمعہ سے قبل ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی پالیسی ہمیشہ جارحانہ رہی ہے۔

عالمی فورموں پر بھارتی حکومت کے بیانات ان کے عملی اقدامات کی نفی کرتے ہیں۔