مسئلہ کشمیر پر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے: مشیر خارجہ سرتاج عزیز

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارت سے تعلقات میں زیادہ بہتری کی توقع نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔

افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں افغانستان میں حالات خراب ہوئے، ہماری پرخلوص کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔