یوم شہدائے کشمیر سے اب تک قربانیاں جاری ہیں، دفتر خارجہ

Pakistan Foreign Office

Pakistan Foreign Office

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر وہ دن ہے، جب ہزاروں کشمیریوں کو بیدردی سے نسل کشی کے ایک بھیانک واقعہ میں شہید کر دیا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یوم شہدائے کشمیر کے روز سے اب تک قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے اب یہ قربانیاں بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جاری ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم کشمیر کے بہادر عوام کے حوصلوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔