کشمیریوں اور اوورسیز پاکستانیوں کی آواز کو موثر انداز میں پارلیمنٹ میں پہنچاؤں گا۔ افضل خان

مانچسٹر (نوید چوہان) ساتھ ساتھ گروپ کے اظہر شاہ، جاوید شاہ، امجد حسین مغل اور بلیک سٹون پراپرٹی کی جانب سے افضل خان کی گورٹن حلقے کی کمپین کے سلسلے میں کمیونٹی گیدرنگ کا اہتمام مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا تھا۔ جس میں گورٹن حلقے کی کمیونٹی اور مانچسٹر کے مختلف علاقوں سے مذہبی، سایسی، سماجی اور دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب میں پاکستانی سٹائل ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عتیق کی تلاوت کلام سے ہوا۔افضل خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بےشک پاکستان کا پیدائشی ہوں لیکن اس ملک اس شہر نے مجھے بہت کچھ دیا اور اسی شہر کے لوگوں نے مجھے عزت دے کر کونسلر، مئیر اور پھر ایم ای پی بنایا اور مجھے امید ہے کہ اس بار بھی وہ میرا ساتھ دیں گے۔ تاکہ میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کی آواز کو موثر انداز میں پارلیمنٹ میں اٹھا سکوں۔ تقریب میں موجود بچہ کا حوالہ دیتے ہوئے افضل خان کا کہنا تھا کہ اگر اس بچے کو معلوم ہے کہ افضل ہمارا ہے تو مانچسٹر میں پیدا ہونے والا یا میری طرح محنت کر کے آگے آنے والا سبھی کل افضل بن سکتے ہیں۔

تقریب سے دیگر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے افضل خان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ تقریب سے اظہر شاہ، عامر عباسی، راجہ بشیر، لالہ ذاکر، نعیم الحسن، حافظ محمود الرحمن، سجاد شاہ، طاہر چوھدری، یاسمین ڈار، کونسلر نسرین و دیگر نے خطاب کیا جبکہ علامہ نثار بیگ نے خصوصی دعا کیں۔ مانچسٹر کے نامور کامیڈین مانی لیاقت نے اس تقریب کے میزبانی کے فرائض انجام دئیے تقریب کے اختتام پر ایک پرلطف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Afzal Khan

Afzal Khan