کشمیریوں کو پاکستان کے ساتھ وابستہ ہونے کی خواہش کی سزا دی جا رہی ہے۔ امیر سولنگی

Shab e Meraj

Shab e Meraj

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے شب معراج کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس تقریب میں پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے اور سیکولر ہونے پر فخر کرتا ہے مگر جمہوری معاشروں جیسی برداشت اسکے ہاں ناپید ہے۔

اقلیتوں خصوصی طور پر سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کے ساتھ معاندانہ اور مخاصمانہ رویے نے اس کے سیکولر ہونے کا پردہ بھی چاک کردیا ہے۔ کشمیری محدود سطح پر ہی سہی بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں جو سیکولر ہے اور نہ ہی جمہوری۔ کشمیریوں کو پاکستان کے ساتھ وابستہ ہونے کی خواہش کی سزا دی جارہی ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کرنے کی وجہ بھی دراصل کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ہے، ان کو حق خودارادیت مل جاتاہے تو وہ بھارت کے ستم سے محفوظ رہ سکیں گے، جب بھارت کا کشمیریوں سے کوئی لینا دینا نہیں رہے گا تو بھارت کے اندر بھی مسلمانوں کے تختہ مشق بننے میں کمی آئے گی۔ پاکستان کی طرف سے عالمی سطح اور وسیع پیمانے پر کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر بھارت کے مظالم آشکار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیریوں کی آزادی کی بھی کوئی سبیل نکل سکے۔