کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلئکس میں کھیلوں کے مقابلے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے محکمہ کھیل کی جانب سے سندھ بھر میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے جس کی منظوری سیکریٹری اسپورٹس محمد راشد دے چکے ہیں۔

کراچی میں سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اصغر بلوچ کی نگرانی میں پیپلز اسٹیڈیم لیاری میں باکسنگ کے مقابلے ہونگے جبکہ سندھ اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں ٹیبل ٹینس’بیڈمنٹن’اسکواش’جمناسٹک’تائی کوانڈو’ کراٹے اور رولنگ اسکیٹنگ کے ایونٹ کا انعقاد ہوگا۔

آرگنائزر رازق حسین ربانی کے مطابق ہر کھیل میں50 سے زائد بچے شرکت کریں گے’ بعد ازاں شام6 بجے تمام کھیلوں کے فاتح کھلاڑیوں کو سیکریٹری اسپورٹس محمد راشد’ سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی اور کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق حسین ربانی میرٹ سرٹیفکیٹ’ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کریں گے۔

سلیم عارف
پی آر او
0345-2977708