کشمیر کی جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے

طلباء تنظیموں کا نمائندہ پلیٹ فارم متحدہ طلباء محاز کے رہنمائوں کا ایک اہم اجلاس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اس موقع پر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف رہنمائوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ظلم و بربریت سے کبھی بھی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا کشمیریوں کا بے گناہ خون بھارتی حکومت خش و خاساک کی طرح بہا کر لے جائے گا متحدہ طلباء محاز کے رہنمائوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے، کشمیری مسلمانوں پر طویل عرصے سے ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں۔

جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں، حالیہ دہشتگردی پر اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیئے اور اسے اپنی قراردادوں پر عمل کراتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کے ذریعے آزادی دلانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں پر حالیہ مظالم بدترین مثال ہیں، لیکن اس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ بھارت ظلم اور طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں سکتا۔ دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیر کی جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، بانی پاکستان محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، اقتصادی طور پر بھی پاکستان کی بقا کشمیر کے ساتھ وابستہ ہے۔ عالمی برادری کو اس صورت حال کا نوٹس لے کر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانا چاہیے۔

منحوس ٹرائی اینگل کشمیر کی آزادی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے، امریکہ اسرائیل اور بھارت کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے کشمیری آزادی کی نعمت سے محروم اور ظلم کا شکار ہیںانہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی سح پر امداد کیلئے تن من دھن لگا دے رہنمائوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ملک بھر کے اہم مقامات پر کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں اور سیمینارز کا انعقادکیا جائے گا پریس کانفرنس میں انجمن طلباء اسلام ،مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ ،جمعیت طلباء اسلام (ف)،محمدی اسٹوڈنٹس ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،جمیعت طلباء اسلام ،اسلامی جمیعت طلباء کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News