ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مسعود منہاس

Masood Minhas

Masood Minhas

سٹاک ہوم (نمائیندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے چیف آرگنائیزر مسعود منہاس نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم کشمیریوں کی خق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور ہم کشمیریوں کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مسعود منہاس نے کہاکہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی حقیقت کو سمجھنا چاہیے کیونکہ اس مسئلے کے حل کے بغیر خطے میں امن نہیں ہو سکتا۔

انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک پر امن جدوجہدجاری رہے گی۔ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈے اختیار کرکے تحریک آزادی کشمیر کو دبانہیں سکتا۔ ایک لمبے عرصے سے کشمیرپر بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔