کشمیری کمیونٹی کے زیر اہتمام ‏ڈبلن میں حضرت علیؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے گرینڈ افطار ڈنر کا انعقاد

Iftar Dinner

Iftar Dinner

ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) کشمیری کمیونٹی کے زیر اہتمام ڈبلن میں حضرت مولا علی ؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایک پروقار گرینڈ افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی سماجی مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان کے علاوہ آئرش پارلیمنٹیرین کونسلرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان ڈاکٹر سید رضوان احمد اور مینجنگ ڈائریکٹر آئرش میڈی فارم فارمیسی گروپ کے کولن گیلی گن تھے تقریب کا آغاز منہاج القرآن آئرلینڈ کے فنانس سیکرٹری حافظ سعید احمد بھٹی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا منہاج نعت کونسل کے مرکزی نعت خواہ علی بٹ قادری اور عبداللہ شاہ نے حضور نبی اکرم ؐ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے منہاج القرآن آئرلینڈ کے تاحیات رفیق اور اوپی وائی ای کے چیئرمین عمار علی نے نقابت کے فرائض ادا کئے مقررین میں سفیر پاکستان ڈاکٹر سید رضوان حمد پی ٹی آئی کشمیر آئر لینڈ کے چیف آرگنائزر اور دربار عالیہ عبدو پور شریف آزاد کشمیر کے سجادہ نشین پیر شیراز حسین قادری ۔کونسلر روری میگلن لی اور گریفتھ کالج ڈبلن کے آئی ٹی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر وسیم اختر تھے مقررین نے حضرت علیؓ کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کی اسلام کے لیے دی جانے والی قربانیاں قابل فخر اور ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

آج اگر ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوارنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا جن کے لئے حضور نبی اکرمؐ نے ارشاد فرمایا کہ میں علم کا شہر اور علی اس کا دروازہ ہے مقررین نے مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی برداری سے اپیل کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اس سلسلے میں ہم قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خدمات کو سراتے ہیں کہ جنہوں نے آزادی کشمیر کے لیے اپنی زندگی کے شب و روز وقف کیے ہوئے ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھارتی افواج کی ظلم و بربریت اور مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کیا آخر میں پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری نے تمام شرکا کی آمد پر کلمات تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور دیگر تمام احباب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے یہاں تشریف فرما کر اس تقریب کو کامیاب کیا اور بالخصوص حضرت علیؓ کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرکے اپنے ایمان کی تازگی کا سامان کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں صمیم قلب سے مبارکباد اور شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ جن احباب نے اس تقریب کے انتظام و انصرام میں اپنا اہم کردار ادا کیا ان میں پی ٹی آئی آئر لینڈ کشمیر کے صدر چوہدری عجائب سینئر نائب صدر ظفر اقبال ۔کشمیری رہنما آصف بھٹی کشمیری کمیونٹی یوتھ کے صدر صاحبزادہ رحیل پیرزادہ جنرل سیکرٹری اسامہ راٹھور ۔راجہ یاسر اور دیگر حباب شامل تھے اس تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں سولیسٹر چوہدری عمران خورشید ۔ڈاکٹر خالد کسانہ ۔ معید حامد۔ منہاج القرآن آئر لینڈ کی ایگز یکٹو ٹیم جن میں حافظ محمد سعید بھٹی ۔سید ذیشان شاہ ۔محمد یوسف ۔محمد عابد بٹ ۔سید حسن شاہ ۔مئر عثمان ۔ملک سلمان ۔رانا فیصل شامل تھے جبکہ پی ٹی آئی آئی آئرلینڈ کے صدر امتیاز خان چیئرمین عتیق باجوہ میڈیا کوآرڈینیٹر چوہدری عارف سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ ملک آزاد اعوان انفارمیشن سیکرٹری سید قاسم شاہ اوردیگراحباب شامل تھے آخر میں پیر شیراز حسین قادری نے ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے آزادی کشمیر اور تمام امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی اور مہمانوں نے بہترین کھانوں اور مشروبات سے روزہ بھی افطار کیا۔