عادووال کی کشمیری برادری اور سادات برادری نے مسلم لیگ ق کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا

Gujarat

Gujarat

گجرات (سٹاف رپورٹر) عادووال کی کشمیری برادری اور سادات برادری نے مسلم لیگ ق کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق عادووال کی کشمیری برادری کے سرکردہ رہنماؤں اور سادات برادری کے مقامی شخصیات نے مسلم لیگ ق کے نامزد امیدواروں چیئرمین امیدوار چوہدری ظفرانور اور وائس چیئرمین چوہدری جاوید مراڑیاں شریف کی بھرپور حمایت کااعلان کر دیا ہے۔

کشمیری برادری کے نوجوان رہنماء عدنان بٹ المعروف جگو بٹ کی قیادت میں قدیر حسین بٹ،تنویر بٹ، بلال بٹ،عدیل بٹ، زیب بٹ، نعیم بٹ، وسیم بٹ، رضوان بٹ، سجاول بٹ، کالو بٹ سمیت کئی اہم شخصیات نے مسلم لیگ ق کے پینل کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جبکہ سادات برادری کے رہنما سید اختر شاہ آف عادووال اور سید علی شاہ کی قیادت میں سادات برادری کی اہم شخصیات نے مسلم لیگ ق کے امیدواروں کی حمایت کااعلان کیا ہے، سیداختر شاہ اورعدنان بٹ عرف جگو بٹ نے عادوال میں مسلم لیگ ق کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ڈور ٹوڈور انتخابی مہم تیز کردی ہے۔