ممتاز کشمیری لیڈر عارف شاہد شہید کی پانچویں برسی پر کشمیر نیشنل پارٹی کے سربراہ عباس احمد بٹ کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا گیا

Seminar

Seminar

لوٹن برطانیہ (تیمور لون) ممتاز کشمیری لیڈر عارف شاہد شہید کی پانچویں برسی پر کشمیر نیشنل پارٹی کے سربراہ عباس احمد بٹ کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا گیا۔ سیمینار میں تمام قوم پرست جماعتوں نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار میں شریک مہمانوں کے لیے باقاعدہ افطاری کا بھی انتظام کیا۔ سیمینار میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض عباس احمد بٹ نے ادا کئے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد زمان صدر عوامی ایکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر تھے۔ تقریب میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر صابر گل، فرنٹ کے جنرل سیکرٹری سید تحسین گیلانی، پی این پی کے رہنما صادق سبحانی، ناظم بھٹی، معصوم، کشمیر انڈیپینڈنٹ الائنس کے چیئرمین محمود کشمیری، جے کے این پی کے رہنما ڈاکٹر شبیر چوہدری، شوکت مقبول بٹ کشمیری، سابق کونسلر اعجاز احمد، امجد یوسف، عاصم مرزا، خواجہ لطیف، ظہیرالدین، ڈاکٹر اشتیاق، حمید بٹ، زبیر انصاری، شیخ اسلم، محمد آصف، طارق لون، ندیم احمد، رضوان احمد، نواز مجید کشمیر سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے آغاز پر کہا آج ہم سب قوم پرست کشمیری جماعتیں عظیم کشمیری لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عہد کرتی ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک ان کا مشن جاری رہے گا۔

عباس احمد بٹ نے کہا کہ خوف و ہراس کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ جے کے اینپی کے رہنما ڈاکٹر شبیر چوہدری نے ایکٹ74ء ایکٹ بی بی18کے تحت تیرہویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم بتدریج تقسیم کشمیر کی طرف بڑھ رہے۔ ہم ایسے ضابطوں کو مسترد کرتے ہیں۔ عارف شاہد نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں پراکسی وار کے خلاف آواز بلند کی۔ حق پرست جماعتیں اپنے آپ کو منظم کریں۔ سابق کونسلر اینڈ صدر فریڈم موومنٹ نے عارف شاہد کی قربانیوں اور ان کی تحریک کے ساتھ کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کشمیر عوام مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔ سابق کونسلر غلام حسین نے کہا اقوام متحدہ کی زیر نگرانی کشمیر سے غیر ملکی افواج کو نکالا جائے۔ اقوام متحدہ کشمیر میں امن آرمی تعینات کرے۔

ہم گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔ پروفیسر سجاد نے عارف شاہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کی۔ عارف شاہد نے تحریک آزادی کشمیر کو جلا بخشی اور صحیح نظریہ دیا۔ شوکت مقبول کشمیری نے کہا کشمیری مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں۔ مذاکرات کی صورت میں کشمیری قیادت کو شامل کیا جائے۔ بھارت مسئلہ کشمیر پر لالی پاپ نہ دے۔ مسئلہ کشمیر کا حل یہی ہے یہ مذاکرات اقوام متحدہ کی زیر نگرانی سہ فریقی بنیاد پر ہونے چاہیے۔ آخر پر گلگت بلتستان سے عوامی ایکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مہمان خصوصی ڈاکٹر زمان نے تقریر کرتے ہوئے کہا خودمختاری کا نعرہ لگانے سے مسئلہ کشمیر حل نہ ہوگا۔ ہمارے اندر قومی اتفاق و اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے ہم تقسیم ہورہے ہیں۔ ہم نے گلگت بلتستان میں متحد ہوکر اپنے مطالبات تسلیم کرائے۔ ناظم بھٹی، حمید بٹ، معصوم انصاری دیگر افراد نے سوال و جواب میں حصہ لیا۔ آخر میں مہمانوں کو پُرتکلف افطاری پیش کی گئی۔