کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ چوہدری افضل فاروقی

Chaudhry Afzal Farooqi

Chaudhry Afzal Farooqi

سٹاک ہوم (نمائیندہ خصوصی) پاکستان تخریک انصاف سویڈن کے مرکزی رہنما چوہدری افضل فاروقی نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں کی قربانیوں اور ان کی خق خودارادیت کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ہم ان عظیم مائوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے لخت جگر آزادی کی راہ میں قربان کیے ہم ان بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے جوان بھائی آزادی کی تحریک میں قربان کیے آزادی و حق خودارادیت کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔

ان قربانیوں کے نتیجے میں آزادی کی منزل حاصل ہو کر رہے گی یہ بات یاد رہنی چاہیے جس تحریک میں شہداء کا خون شامل ہو جائے و ہ تحریک کبھی ناکام نہیں ہوتی انشاء اللہ وہ وقت قریب ہے جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم و محکوم مسلمان آزادی کی نعمت سے مالا مال ہو ں گے بھارتی جبر کی سیاہ رات جلد ختم ہو گی چوہدری افضل فاروقی نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ سیاسی و سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی خمائت جاری رکھے بھارت عالمی سطح پر تحریک آزادی کشمیر کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

بھارت کے اس منفی پروپیگنڈے کا توڑ کرتے ہوئے تحریک آزادی کے خلاف جاری سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا واضح رہے کہ کشمیرو پاکستان لازم و ملزوم ہیں پاکستان کی مضبوطی اور استحکام تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے جس قدر پاکستان مضبوط ہو گا اس قدر کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب تر ہو گی۔

بھارت پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کر کے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے پاکستانی ملت اتحاد ویکجہتی کے ساتھ بھارتی سازشوں کا مقابلہ کرے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی وحدت کا مظاہرہ کیا جائے یہی وقت کی ضرورت ہے۔